ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایشورپا کی گرفتاری کا مطالبہ، کلبرگی میں کانگریس کا زبردست احتجاج 

ایشورپا کی گرفتاری کا مطالبہ، کلبرگی میں کانگریس کا زبردست احتجاج 

Mon, 18 Apr 2022 11:48:18    S.O. News Service

 

کلبرگی ،18؍اپریل (ایس او نیوز) صدر ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ مسٹر جگ دیو گتہ دار اور ممتاز کانگریسی قائد مسٹر لعل احمد بمبئی سیٹھ کے صحافتی بیان کے بموجب 17اپریل کو 10.30بجے دن ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کے عہدہ داران و ارکان کے علاوہ موجودہ و سابق کارپوریٹرس، ضلع و تعلقہ و ضلع پنچایت کے کانگریسی ارکان، کانگریس کی مختلف ریاستی و ضلعی کمیٹیوں کے ارکان و عہدہ داران پر مشتمل ایک احتجاجی مظاہرہ بمقام مجسمہ بابا صاحب امبیڈکر، جگت سرکل گلبرگہ پر منعقد کیا گیا۔

کانگریسی قائد ین ین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کرناٹک کے سنتوش پاٹلگتہ دار نے جو خود کشی کی ہے،اس گتہ دار نے اپنی خود کشی سے پہلے جاری کئیگئیاپنے خود کشی کے واٹس اپ پیام میں کرناٹک کے سابق وزیر ایشور اپا پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ایک گتہ کے ضمن میں ان سے 40فی صد کمیشن طلب کیا تھا۔ اسی لئے وہ اس مطالبہ سے مایوس ہوکر خود کشی کر رہا ہے۔ اس الزام کے پیش نظر ضلع کانگریسکمیٹی کے احتجاج میں شامل عہدہ داران و ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر ایشورپا کا صرف اپنے عہدہ سے استععفیٰ دینا کافی نہیں ہے بلکہ ان کو گرفتار کرکے حکومت اس معاملہ کی سی بی آئی اور عدالت کے ذریعہ تحقیقات کروائے۔ اس احتجاج میں صدر ضلع کانگریس، گلبرگہ انجنئیر جگ دیو گتہ دار، سابق وزیر کرناٹک ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر الم پربھو پاٹل کے علاوہ کئی ایک کانگریسی عہدہ داران و ارکانشریک تھے اور اسی طرح مہیلا کانگریس کمیٹی کی عہدہ داران و ارکان بھیحتجاج میں شامل  تھیں۔ کانگریسی کارکنان کے ہاتھوں میں جو تصویریں تھیں ان میں سابق وزیر کرناٹک ایشورپا کو جیل میں محروس کرنے کے لئے انھیں سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا تھا اور اسی طرح گتہ دار سنتوش کی خود کشی کے واقعہ کے لئے انھیں ذمہ دار ٹہراتے ہوئے ان کے گلے میں پھانسی کے پھندے والی فرضی تصویر بھی احتجاجیوں کے ہاتھوں میں تھی۔

واضح رہے کہ سیول گتہ دار سنتوش پاٹلکی  لاش کرناٹک کے شہر اڑپی کی ایک لاج میں پائی گئی۔ سنتوش پاٹل کے بھائی پرشانت پاٹل نے سابق وزیر ایشورپا  اور ان کے ارکان اسٹاف رمیش و بسواراج کے خلاف رشوت خوری کا الزام عائد کیا ہے اور انھیں سنتوش پاٹل کی موت کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔سنتوش پاٹل کی موت کے بعدایشورپا نے اپنے وزارتی عہدہ سے استعفیٰ تو دے دیا ہے لیکن مرحوم گتہ دار کے بھائی کا کہنا ہے کہ ایشورپا کی گرفتاری تک وہ اپنے مرحوم بھائی کی آخری رسومات انجام نہیں دیں گے۔


Share: